’’ پاکستانی نوجوان پر انتہائی شرمناک الزام لگا کر اس کی حالت کیا کردی گئی؟ سن کر ہی ہرشہری کانپ اٹھے

’’ پاکستانی نوجوان پر انتہائی شرمناک الزام لگا کر اس کی حالت کیا کردی گئی؟ ...
’’ پاکستانی نوجوان پر انتہائی شرمناک الزام لگا کر اس کی حالت کیا کردی گئی؟ سن کر ہی ہرشہری کانپ اٹھے

  



ملتان (ویب ڈیسک) میاں چنوں کے نواحی گاﺅں میں انسانیت سوز واقعہ میں نوجوان کو غیرت کے نام پر برہنہ کرکے تشدد کیا گیا، سر کے بال اور بھنویں موڈ کر ویڈیو بنالی گئی۔

نواحی گاﺅں 8 ایٹ آر کے رہائشی الیکٹریشن جاوید اقبال نے پولیس کو بتایا کہ اسے اعجاز خان نے کال کرکے بجلی ٹھیک کرنے کے لئے اپنے گھر بلایا، اسی دوران قمر خان، گل زمان خان، سکندر خان، عدنان خان، سردار خان اور عمران خان آگئے جو اسے پکڑ کر ایک کمرے میں لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ سر کے بال، بھنویں مونڈ دیں اور برہنہ کرکے ویڈیو بناتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمہیں اپنی بھابھی سے تعلقات کا مزہ چکھاتے ہیں، چھری گرم کرکے اس کے نازک اعضاءپر بھی مارتے رہے، حالت غیر ہونے پر باہر گلی میں پھینک دیا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو گاﺅں سے نکال دیں گے، میڈیا کی اطلاع پر تلمبہ پولیس نے مرکزی ملزم قمر خان اور گل خان کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے دیگر ملزموں کی تلاش شروع کردی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان