حیدرآباد: ڈمپر اور سوزوکی میں تصادم ، 10 افراد جاں بحق

حیدرآباد: ڈمپر اور سوزوکی میں تصادم ، 10 افراد جاں بحق
حیدرآباد: ڈمپر اور سوزوکی میں تصادم ، 10 افراد جاں بحق

  



حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹندو محمد خان روڈ پر ڈمپر اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدر آباد میں ٹنڈو محمد خان میں تیز رفتار ڈمپر اور سوزوکی وین میں تصادم ہوا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں حیدرآباد سے ٹنڈو محمد خان جانے والے ڈمپر نے مخالف سمت میں آنے والی سوزوکی کو اڑادیا۔ سوزوکی میں ٹنڈو محمد خان کی خواتین سوار تھیں جو مختلف اشیا فروخت کرنے کیلئے حیدر آباد جا رہی تھیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /حیدرآباد