شکار کے بہانے قطری شہزادے چپکے چپکے کیا چیز پاکستان لانے لگے؟ جان کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے، یہ تو کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ۔۔۔

شکار کے بہانے قطری شہزادے چپکے چپکے کیا چیز پاکستان لانے لگے؟ جان کر ہر ...
شکار کے بہانے قطری شہزادے چپکے چپکے کیا چیز پاکستان لانے لگے؟ جان کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے، یہ تو کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ۔۔۔

  


کراچی(ویب ڈیسک) ملک میں شکار کیلئے آنے والے خلیجی عرب شہزادوں کی گاڑیوں کی آڑ میں قیمتی گاڑیاں لانے اور کروڑوں روپے کی کسٹم ڈیوٹی چرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق ستمبر 2016 میں ایک قطری شہزادے کی شکاری پارٹی کے ہمراہ 22 قیمتی گاڑیاں تین ماہ کے خصوصی اجازت نامے پر پاکستان لائی گئیں۔2017 ماڈل کی ان گاڑیوں میں مرسیڈیز، ٹویوٹا لینڈ کروزر، وی ایٹ، اور رینج روور چیپیں شامل ہیں۔اجازت نامے کی مدت ختم ہونے کے باوجود یہ گاڑیاں واپس نہیں گئیں بلکہ پاکستان میں فروخت کردی گئیں۔

اخبار کے مطابق ان نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو خریدنے والوں میں ملک کی اعلیٰ شخصیات شامل ہیں، جو ملک بھر میں قطر کی ہی نمبر پلیٹ کے ساتھ سڑکوں پر چل رہی ہیں۔جب کسٹمز حکام نے کراچی میں قطری نمبر پلیٹ لگی تین نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو پکڑا تو انہیں اعلیٰ حکومتی اور سرکاری شخصیات کے زبردست دبائو کا سامنا کرنا پڑا۔کسٹم حکام نے پکڑی گئی گاڑیاں تو قبضے میں رکھیں لیکن ملزمان کو چھوڑنا پڑا، دبائو اس قدر شدید تھا کہ ملزمان کے شناختی کارڈ اور دیگر تفصیلات بھی لینے سے روک دیا گیا۔

اخباری ذرائع کے مطابق قطری شہزادے کے ہمراہ لائی گئی 22 میں سے تین گاڑیاں پکڑی گئی ہیں، تین گاڑیاں لاہور میں فروخت ہوئیں جبکہ باقی گاڑیاں کراچی ڈیفنس کے علاقے گزری لین کے ایک بنگلے میں کھڑی ہیں۔پانچ فروری کو پکڑی گئی تین گاڑیوں کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا۔کسٹمز حکام کا موقف ہے کہ گاڑیوں کے بارے میں وزات خارجہ کو خط لکھ کر تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں۔

چند دن قبل فلپائین میں بھی بڑی تعداد میں سمگل شدہ گاڑیاں پکڑی گئیں تھیں اور سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے تمام قیمتی گاڑیاں بلڈوزر سے تباہ کردی گئیں تھیں۔پاکستان میں سیکڑوں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اعلیٰ حکام سرکاری اداروں، ارکان اسمبلی اور حکومتی و سیا سی رہنمائوں کے زیر استعمال ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی