زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران پر فرد جرم عائد

زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران پر فرد جرم عائد
زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران پر فرد جرم عائد

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران پر فرد جرم عائد کردی گئی، نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق زینب قتل کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی، اے ٹی سی کے جج سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی ۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کے روبرو دلائل دیئے ، اے ٹی سی کے جج سجاد احمد نے دلائل سننے کے بعد ملزم پر فرد جرم عائد کردی،اس کے بعد ملزم کےخلاف باقاعدہ جیل ٹرائل کا آغاز ہو گیا۔

واضح رہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث ملزم کیخلاف کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کی سماعت ہوئی ،فرد جرم عائد ہونے کے بعد ملزم کیخلاف جیل ٹرائل کا آغاز ہو گیا اب ملزم عمران کیخلاف شہادتیں ریکارڈ کی جائیں گی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور