بابری مسجد شہید کرنے والے شخص نے اسلام قبول کرلیا، اور پھر اس کے بعد مسلمانوں کے لئے وہ کام کردکھایا جو کوئی مسلمان نہ کرسکا تھا

بابری مسجد شہید کرنے والے شخص نے اسلام قبول کرلیا، اور پھر اس کے بعد مسلمانوں ...
بابری مسجد شہید کرنے والے شخص نے اسلام قبول کرلیا، اور پھر اس کے بعد مسلمانوں کے لئے وہ کام کردکھایا جو کوئی مسلمان نہ کرسکا تھا

  


نئی دہلی(این این آئی) بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دی ہیں۔بابری مسجد کی شہادت کے لیے پہلی کدال چلانے والے بلوائی بلبیر سنگھ نے واقعے کے صرف 6ماہ بعد ہی اسلام قبول کرلیا تھا۔ وہ 90سے زائد مساجد تعمیر کرا چکا ہے، اس کے علاوہ دیگر 27بلوائی بھی مسلمان ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد اس فعل کا کفارہ ادا کرنے کیلئے انھوں نے سو مساجد بنانے کا اعلان کیا، جن میں سے اب تک 90سے زائد مساجد تعمیر کی جاچکی ہیں۔ مسلمان ہونے کے بعد محمد عامرمبلغ بھی بن گیا تھا۔بلبیرسنگھ کا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ بابری مسجد کے چھت پر پہلی کدال چلاتے ہوئے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوگئی تھی اوروقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میری بے چینی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا تھا اس لئے بلبیر سنگھ سے محمد عامر بننے کے بعد کفارے کی ادائیگی کیلئے 100 مساجد بنانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی