’اس طریقے سے چوڑیاں پہننا مسلمان لڑکیوں کے لئے حرام ہے‘ دارالعلوم نے ایسا فتویٰ دے دیا کہ ہر شخص حیران پریشان رہ گیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے فتویٰ جاری کر کے کہا ہے کہ مسلم عورتوں کے گھر کے باہر غیرمردو ں کے ہاتھوں سے چوڑیاں پہننا شریعت کے خلاف ہے۔دارالعلوم دیوبند کے فتویٰ سیکشن کے صدر مفتی حبیب الرحمن خیر آبادی نے بتایا کہ ایک شخص نے ادارہ کے دارالافتا سے تحریری سوال کیا تھا کہ عورتوں کو چوڑیاں پہننے کے لئے اپنے ہاتھ غیر مردوں کے ہاتھ میں دینے پڑتے ہیں، کیا یہ مناسب ہے؟جواب میں دارالعلوم دارالافتا نے کہا کہ غیر مردوں کے ہاتھوں سے چوڑیاں پہننا سخت گناہ ہے، اس سے ہر مسلمان عورت کو بچنا چاہیے۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
یاد رہے کہ دارالعلوم دیوبند اس سے پہلے عورتوں کے بال کٹوانے، بھوئیں بنوانے، منی سکرٹ اور جینز پہننے اور غیر مردوں کے ساتھ روزگار کرنے سے متعلق خواتین پر بندشیں لگانے کا فتویٰ بھی جاری کر چکا ہے۔