سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی عاصمہ جہانگیر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت کی

سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی عاصمہ جہانگیر کے گھر ...
سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی عاصمہ جہانگیر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت کی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ عاصمہ جہانگیر کے گھر پہنچ گئے، سابق وزیراعظم نے معروف قانون دان کے انتقال پران کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر اٹارنی جنرل اشتراوصاف اور دیگر بھی موجود تھے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جب میں عاصمہ جہانگیر سے فون پر بات ہوئی تو ان کی آواز بالکل ٹھیک تھی ، ان کا کہناتھا کہ عاصمہ جہانگیر ہمیشہ مخلص ایڈوائز دیتی تھیں،ان کی انسانی حقوق اور جمہوریت کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں،جن کو بھلایا نہیں جا سکتا۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر دنیا سے اچھا نام کما کر گئی ہیں ،انہوں نے ہمیشہ دکھی انسانیت کیلئے وقت دیا،اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور