علامہ خادم رضوی کی زیر قیادت این اے 154 میں ریلی، علی ترین نے جلوس رکوالیا اور پھر ۔۔۔ بڑی خبر آگئی

علامہ خادم رضوی کی زیر قیادت این اے 154 میں ریلی، علی ترین نے جلوس رکوالیا اور ...
علامہ خادم رضوی کی زیر قیادت این اے 154 میں ریلی، علی ترین نے جلوس رکوالیا اور پھر ۔۔۔ بڑی خبر آگئی

  



لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں پانچ سال کے دوران تیسری بار الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ امیدواروں کی طرف سے بڑھ چڑھ کر مہم چلائی گئی اور ایک دوسرے پر الزامات بھی لگائے گئے لیکن اس مہم کے دوران سب سے دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب علی ترین تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی سے ملنے پہنچ گئے۔

این اے 154 کی انتخابی مہم کے دوران تحریک انصاف کے رہنما علی ترین ریلی نکال رہے تھے جبکہ دوسری جانب علامہ خادم رضوی اپنے امیدوار کے حق میں نکالے گئے جلوس کی قیادت کر رہے تھے۔ دونوں جلوسوں کا سامنا ہوا تو علی ترین نے تحریک لبیک کے جلوس کو رکوا لیا اور گاڑی سے اتر کر علامہ خادم رضوی سے ملنے ان کی گاڑی میں پہنچ گئے۔ اس دوران علی ترین نے علامہ خادم رضوی سے مختصر ملاقات کی اور حال احوال پوچھا۔ دونوں رہنماﺅں کی اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

مزید : سیاست /علاقائی /پنجاب /لودھراں