سپریم کورٹ:ایل این جی معاہدے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد،نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ:ایل این جی معاہدے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد،نیب سے رجوع ...
سپریم کورٹ:ایل این جی معاہدے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد،نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ایل این جی معاہدے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی اور درخواستگزار کو نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ایل این جی معاہدوں میں مبینہ کرپشن اور وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔
دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اختیار ات کا غلط استعمال کر رہی ہے، عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پہلے کیس کے حقائق سے آگاہ کریں ،ایسا کیا ہوا کہ آپ وزیراعظم کی نااہلی چاہتے ہیں؟ ، کس آرٹیکل کے تحت وزیراعظم کو نااہل کر دیں؟ ۔
سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت معاہدے کی دستاویزات دینے کوتیارنہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک اورسٹیل مل کامعاملہ دوبارہ نہیں دہراناچاہتے،ان معاملات میں ہماراعالمی سطح پرنقصان ہوا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ریکوڈک فیصلے سے کیانقصان ہواہمیں معلوم ہے،ہم ایسے سیاسی سوال میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے،نیب ایک آزادادارہ ہے،اسے خوددیکھے،نیب کاادارہ اسی کام کیلئے بنایاگیاتھا۔
جسٹس اعجازالاحسن کا کہناتھا کہ نیب حکومت سے دستاویزخودمنگوالے گا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی اور درخواست گزار کو نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔