اولڈز آر گولڈز کرکٹ کپ،  افتتاحی میچ میں کاتالونیا گرین نے کتالونیا بلیو کو شکست دے دی

اولڈز آر گولڈز کرکٹ کپ،  افتتاحی میچ میں کاتالونیا گرین نے کتالونیا بلیو کو ...
اولڈز آر گولڈز کرکٹ کپ،  افتتاحی میچ میں کاتالونیا گرین نے کتالونیا بلیو کو شکست دے دی

  


بارسلونا ( غفور احمد قریشی ) کتالان کرکٹ فیڈرشن کے زیر اہتمام ہونے والے  اولڈز آر گولڈز کرکٹ کپ   میں کاتالونیا گرین نے کاتالونیا بلیو کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری خاصل کر لی۔پاکستانی کمیونٹی کے درمیان یہ میچ انتہائی شاندار رہا۔

40 پلس عمر کے پلیئرز کے درمیان منجوئیک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کاتالونیا گرین کے کپتان چوہدری امانت مہر نے ٹاس جیت کر کاتالونیا بلیو کے کپتان سلمان گوندل کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کتالونیا بلیو کے اوپنرز ابتدائی 2 اوورز میں آوٹ ہوگئے تاہم بشارت مرزا ،طارق محمود اور ثاقب طاہر کی خوبصورت  بیٹنگ کی بدولت شائقین کو دلکش اسٹروک دیکھنے کو ملے اور کتالونیا بلیو نے 15 اوورز میں 127 رنز بنا کر گرین ٹیم کو ایک بہت بڑا ٹارگٹ دیا، بلیو ٹیم کی اننگز کی خاص بات طارق محمود کی شاندار ففٹی تھی ۔ وکٹ اور گراونڈ کو دیکھتے ہوئے بظاہر یہ ایک مشکل ٹارگٹ تھا مگر کاتالونیا گرین نے اس مشکل ہدف کو آخری آوور میں پورا کر کے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے ۔

ٹارگٹ کو پورا کرنے میں جہاں کاتالونیا گرین کے بیٹسمین شاندار شارٹس لگاتے رہے وہاں بلیو ٹیم کے باولرز اور کیپر نے بھی وائیڈز ، نو بلز اور بائیز کے دل کھول کر رنز دیکر کاتالونیا گرین کی جیت میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔ کتالونیا گرین کے کپتان چوہدری امانت مہر نے کہا کہ میری ٹیم مشکل ٹارگٹ کے باوجود جیت کے لئے پرامید اور پرعظم  تھی اور اب ںتیجہ آپ کے سامنے ہے، انہوں نے کہا کہ آج کے میچ کا مقصد بارسلونا میں کرکٹ کا فروغ اور سب بھائیوں کو سپورٹس کی طرف راغب کرنا ہے۔

کتالونیا گرین کی طرف سے چوہدری امانت مہر (کپتان ) ، ملک عمران ( نائب کپتان ) , ملک عدنان خان ، سعد بٹ،خرم کمال ، عدنان قریشی ، شفقت علی رضا، طارق بھٹی  ،میاں دانش،چوہدری ثاقب، عبد لحنان، محسن خان ، تنویر احمد ، رانا ندیم جبکہ کاتالونیا بلیو کیظرف سے سلمان گوندل (کپتان ) , واصف بجاڑ (نائب کپتان ) , ثاقب طاہر، بلجیت سنگھ، شاہد اھمد شاہد، فاروق انجم، بشارت مرزا، طارق محمود، غفار مہرانہ، حلیم گوندل، بابر تاڑڑ،خلیل جٹ اور شہزاد چیمہ نے شرکت کی-

مزید : بین الاقوامی