جنوبی افریقہ کے مختلف علاقوں میں زینوفوبک کے پاکستانیوں پر حملوں میں اضافہ تشویشناک: شہزاد احمد برلاس

جنوبی افریقہ کے مختلف علاقوں میں زینوفوبک کے پاکستانیوں پر حملوں میں اضافہ ...
جنوبی افریقہ کے مختلف علاقوں میں زینوفوبک کے پاکستانیوں پر حملوں میں اضافہ تشویشناک: شہزاد احمد برلاس

  


جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)جنوبی افریقہ کے مختلف علاقوں میں زینوفوبک حملے اور دوران جرائم سیاہ فام جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں پاکستانیوں کی اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سا ﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری شہزاد احمد برلاس نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کمیونٹی کو احتیاط برتنے کی نصیحت کی۔

ان کے مطابق ایسوسی ایشن پہلے ہی اس گمبھیر صورتحال کو سامنے رکھ کر مختلف لائحہ عمل ترتیب دے رہی ہے۔ مقامی حکام بالا سے رابطہ ہے جس میں انہیں مکمل صورتحال سے آگاہ کر کے احتجاج کیا گیا کہ صورت ناقابل قبول ہے۔ جنوبی افریقہ میں موجود ہر شخص کی جان و مال کی حفاظت آپکی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی پاکستانی بھائی کی تکلیف کو میں ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں۔

لہذا اپنے بھائیوں کو معلومات فراہم کرنے اور تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ ہر شخص اپنی مدد آپ کے تحت مضبوط ہو سکے۔ پاکستانی بھائیوں کی حفاظت اور مدد کے لیے مجھ سے جو کچھ بھی ہو سکتا ہے میں اس سے زیادہ کوشش کروں گا۔‎

مزید : بین الاقوامی