اسحاق ڈار سینٹ الیکشن نہیں لڑسکیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔

اسحاق ڈار سینٹ الیکشن نہیں لڑسکیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔
اسحاق ڈار سینٹ الیکشن نہیں لڑسکیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سینٹ کاالیکشن نہیں لڑسکیں گے کیونکہ الیکشن کمیشن نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ہیں، اسحاق ڈار کے کاغذات مصدقہ ڈکلیئریشن جمع نہ کرانے پر مسترد کیے گئے ۔

جیونیوز کے مطابق سینٹ انتخابات کیلئے ٹیکنوکریٹ کی دونشستوں کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں ، اسحاق ڈار کے علاوہ حافظ عبدالکریم کے کاغذات بھی مسترد ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنے اکاﺅنٹس کی تفصیلات اور کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس پر تحریک انصاف نے اعتراض کیا اور الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نے ثابت کیا کہ اسحاق ڈار کے دستخط درست نہیں، انہوں نے دونوں نشستوں پر اخراجات کیلئے ایک ہی بینک اکاؤنٹ ظاہر کیا جبکہ عدالت انہیں اشتہاری قراردے چکی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ۔

مزید : قومی /سیاست