کروڑوں دلوں کو گھائل کرنے والی اس لڑکی کیساتھ سوشل میڈیا صارفین نے ایسا کام کر دیا کہ خوشی سے نہال ہو گئی، نئی ویڈیو جاری کر دی کیونکہ۔۔۔
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پریا پراکاش ویریر وہ لڑکی ہے جس کی چند سیکنڈ کی ویڈیو نے چند گھنٹوں میں ہی کروڑوں لڑکوں کو پاگل کر دیا اور ہر کوئی اس کا دیوانہ ہو گیا۔
یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ آج ہی کے روز آپ نے کئی مرتبہ اس لڑکی کی تصویر یا ویڈیو اپنی ٹائم لائن پر دیکھی ہو گی اور اگر یہ کہا جائے کہ وہ بھارتیوں کا ”نیشنل کرش“ بن چکی ہے تو بھی کچھ غلط نہ ہو گا۔
This video ???? has taken the social media by storm.. Couldn't stop myself from sharing this one❤️ .. Lovely.. ???? #Valentinesweek #PromiseDay #ValentinesDay #Love pic.twitter.com/wogFtFH5HX
— Souvik Paul ???????? (@iamsouvikpaul) February 11, 2018
کچھ ہی گھنٹوں میں کروڑوں دلوں کو فتح کرنے والی پریا کیساتھ سوشل میڈیا صارفین نے ایسا کام کر دیا ہے کہ اس کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا اور اسی خوشی میں ایک اور ویڈیو جاری کر دی جو پہلی ویڈیو کی طرح وائرل ہو رہی ہے۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر پریا کی ویڈیو، تصاویر اور مختلف ’میمز“ ہی منڈلا رہی ہیں اور صرف ایک روز میں انسٹاگرام پر اس کے فالوورز کی تعداد 1500 سے بڑھ کر 1 لاکھ 87 ہزار پر جا پہنچی ہے جس پر پریا خوشی سے نہال ہے اور مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے نئی ویڈیو جاری کی۔
پریا نے اس نئی ویڈیو میں بھی اپنی دونوں بھنوﺅں کو باری باری اچکانے کا مظاہرہ کیا اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”انسٹاگرام پر 1 لاکھ 87 ہزار فالوورز۔۔۔ آپ کے پیار اور حمایت کا بہت بہت شکریہ“
187K followers on Instagram. Thank you so much for your love and support pic.twitter.com/JRB1njByCb
— Priya Prakash Varrier (@priyapvarrier) February 11, 2018
پریا نے مداحوں کا شکریہ کیا ادا کیا کہ کمنٹس کی لائن لگ گئی اور ہر کوئی اپنے اپنے جذبات کا اظہار کرنے لگا کہ کہیں وہ پیچھے نہ رہ جائے اور کسی طرح اس کا پیغام پریا تک پہنچ جائے۔
ستیا نامی صارف نے لکھا ”ڈارلنگ جب میں آپ کے چہرے کی ’اٹکھیلیاں‘ دیکھتا ہوں تو پاگل ہو جاتا ہوں“
I am going mad when I see ur expressions darling...
— Satya143 (@SatyaYoungTiger) February 11, 2018
پرنس انڈین نامی صارف نے لکھا ”آپ سے وعدہ کر رہا ہوں کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد اب سے میں آپ کا بہت بڑا فین بن گیا ہوں۔ آپ کی آنکھوں کی ’اٹکھیلیاں‘ بہت پیاری ہیں، خوش رہیں“
Promising you that from now I am your big fan after seeing that video become your fan. just amazing your expression of eyes loved it God bless
— prince indian???????? (@itsmeprinceraj) February 11, 2018
ویبھو داہیا نے لکھا ”میں نے آپ کی ویڈیو دیکھی ہے تو بہت ہی شاندار ہے۔ میں آپ کا مداح ہو گیا ہوں، آپ کی آنکھوں کی اٹکھیلیاں کمال ہیں“
I have seen your video it's just fabulous
— Vaibhav Dahiya (@Vaibhav_Bajaj_) February 11, 2018
Like babes I become fan of your
The eye contact is fantastic
????????????????????
راجیب نے لکھا ”تاثرات کی ملکہ۔ ۔۔ آپ کی خوبصورت آنکھیں دیکھ کر ہر کوئی پگھل جائے گا“
Queen of expression???????? every one will melt after seeing your lovely eyes???????? pic.twitter.com/uAY44LVPWq
— Rajeeb Deheri (@RajeebDeheri143) February 11, 2018