”تمہیں کیا پتہ عاصمہ جہانگیر کون تھی اور۔۔۔“ کرکٹر جنید خان نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا تو صارفین نے ناقابل یقین کام کر دیا، ایسی ایسی باتیں کہہ دی کہ آپ زید حامد کو بھی بھول جائیں گے

”تمہیں کیا پتہ عاصمہ جہانگیر کون تھی اور۔۔۔“ کرکٹر جنید خان نے عاصمہ ...
”تمہیں کیا پتہ عاصمہ جہانگیر کون تھی اور۔۔۔“ کرکٹر جنید خان نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا تو صارفین نے ناقابل یقین کام کر دیا، ایسی ایسی باتیں کہہ دی کہ آپ زید حامد کو بھی بھول جائیں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف وکیل و قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر جہاں ہر مکتبہ فکر کا شخص رنجیدہ ہے وہیں جنید خان بھی افسردہ ہو گئے اور ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا مگر صارفین نے اس موقع پر ناقابل یقین کام کر دیا اور ایسی ایسی باتیں کہہ دی کہ آپ زید حامد کو بھی بھول جائیں گے۔

جنید خان نے ٹوئٹر پر عاصمہ جہانگیر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ایک مضبوط آواز خاموش ہو گئی ہے۔ عاصمہ جہانگیر کے انتقال کے بارے میں سن کر بہ دکھ ہوا۔ مضبوط شخصیت، اعلیٰ انسان اور خواتین کے حقوق کی علمبردار، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطاءفرمائے۔“

جنید خان نے یہ ٹویٹ کی تو مداحوں کی جانب سے عاصمہ جہانگیر کیخلاف منفی باتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور کچھ لوگوں نے تو جنید خان کو ہی نشانہ بنا ڈالا۔

ایک صارف زین ملک نے لکھا ”بھارت کیلئے بہت بڑا نقصان“

محمد ضیاءمصطفی نے لکھا ”عاصمہ جہانگیر کا خلاءبھارت کبھی پر نہیں کر سکے گا“

ضرار اعوان نے لکھا ”اوئے کرکٹ کھیل بھائی تو، یہ کون تھی تجھے پتہ بھی نہیں ہو گا، اس کا خلاءبھارت اور بال ٹھاکرے کبھی پورا نہیں کر سکیں گے“

حمزہ یوسف نے لکھا ”اللہ جنت میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے“

زین ملک نے حمزہ کو جواب دیتے ہوئے کہا ”لیکن یہ کافر تھی بھائی“

پاکستان میری جان نامی صارف نے لکھا ”جشن کا سماں ہے پاکستان میں“

حسنین رومی نے لکھا ”آپ کرکٹ پر توجہ دو، عاصمہ جہانگیر کی فکر نہ کرو اور ساری زندگی وہ اسلامی شعائر کا مذاق اڑاتی رہی ملک کے 99 فیصد لوگوں کے عقائد کی دھجیاں اڑانے والی اب نیک پروین ہو گئی“

محمد عامر نے لکھا ”جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر و جمیل عطاءفرمائے“

فیصل اویس نے لکھا ”کوئی دکھ نہیں ہوا تجھے، میں گارنٹی سے کہہ سکتا ہوں“

خرم بیگ نے لکھا ”تم مذاق کر رہے ہو! یہ وطن مخالف خاتون تھی، برائے مہربانی پڑھو اور گہرائی میں دیکھو کہ یہ کس کام کیلئے کھڑی ہوئی! بہرحال اللہ اسے معاف کرے“

تحسین اللہ نے لکھا ”عاصمہ جہانگیر کو اسلامی رسومات کے مطابق دفنانا ان کیساتھ ناانصافی ہو گی، جس کے خلاف انہوں نے سخت موقف اپنایا اور پاکستان میں ان پر پابندی کیلئے لڑتی رہی۔ ان کی آخری رسومات لبرل طریقے سے ادا کی جانی چاہئیں۔۔۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل /علاقائی /پنجاب /لاہور