رابطہ کمیٹی کنوینر کو فارغ کر سکتی ہے ،فاروق ستار ضرور قانونی چارہ جوئی کریں : فروغ نسیم
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنماایم کیو ایم پاکستان بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ رابطہ کمیٹی کنوینر کو فارغ کر سکتی ہے جبکہ فاروق ستار قانونی چارہ جوئی کرسکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم کا کہناتھا کہ پارٹی آئین کے تحت رابطہ کمیٹی جسے چاہے ٹکٹ دے سکتی ہے ،اس وقت ڈاکٹر فاروق ستار دستخط کرنے کی مجاز اتھارٹی ہے ، ان سے پہلے بھی دیگر لوگ رہے ہیں جبکہ رابطہ کمیٹی کنوینر کو فارغ کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر فاروق ستار کوئی پارٹی رجسٹرڈ کروانا چاہتے ہیں تو کر وائیں او ر قانونی چارہ جوئی کریں ،ایم کیو ایم پاکستان کے 2دھڑے نہیں ہیں اور نہ ہی رابطہ کمیٹی میں کوئی سرکاری ملازم ہے ۔