صرف دو دن میں سوشل میڈیا فتح کرنے والی اس لڑکی کی پرانی تصاویر بھی سامنے آ گئیں، نوجوانوں کے خواب ’کرچی کرچی‘ ہو گئے

صرف دو دن میں سوشل میڈیا فتح کرنے والی اس لڑکی کی پرانی تصاویر بھی سامنے آ ...
صرف دو دن میں سوشل میڈیا فتح کرنے والی اس لڑکی کی پرانی تصاویر بھی سامنے آ گئیں، نوجوانوں کے خواب ’کرچی کرچی‘ ہو گئے

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ پریا پراکاش کی چند سیکنڈ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی تو چند گھنٹوں میں ہی کروڑوں دلوں کو گھائل کر گئی لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اتنی خوبصورت نہیں ہے بس انٹرنیٹ کی وجہ سے اسے یہ شہرت مل گئی ہے اور ساتھ ہی پریا کی پرانی تصاویر بھی منظرعام پر آ گئی ہیں۔

۔۔۔حالیہ تصاویر۔۔۔

پریا کی یہ تصاویر دیکھ کر یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ وہ خوبصورت نہیں ہے البتہ یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ انسان کا رنگ روپ بھی بدلتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزرتے وقت کیساتھ پریا کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کا ثبوت وہ ویڈیو ہے جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے۔

انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکائونٹ پر شئیر ہونے والی تصاویر

یہاں یہ یاد رکھنا بھی ضروری ہے کہ ایک جانب جہاں پریا کی خوبصورتی نے تو نوجوانوں کے دل فتح کئے ہی ہیں لیکن جس چیز نے نوجوانوں کے دل ”گھائل“ کئے ہیں وہ ان کی ادائیں ہیں بالخصوص ویڈیو میں جب وہ ”آنکھ مارتی“ ہیں تو دیکھنے والا ”لونڈا“ کتنا بھی سخت کیوں نہ ہو، پگھل ہی جاتا ہے۔

۔۔۔پرانی تصاویر۔۔۔

پریا کی یہ تصاویر دیکھ کر آپ کیا کہتے ہیں کہ وہ واقعی میں خوبصورت ہے یا پھر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی وجہ سے ہی اسے شہرت ملی ہے اور مستقبل میں وہ کوئی مقام پیدا نہیں کر پائے گی، اپنی رائے سے آگاہ ضرور کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح