عامر خان کی بھانجے عمران کو میگا بجٹ فلم کی آفر 

عامر خان کی بھانجے عمران کو میگا بجٹ فلم کی آفر 
عامر خان کی بھانجے عمران کو میگا بجٹ فلم کی آفر 

  



لاہور(یو این پی) بالی ووڈ سٹار عامر خان نے بھانجے عمران خان کو میگا بجٹ فلم’’ مہا بھارت ‘‘ میں کردار کی پیشکش کر دی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو فلم مہا بھارت میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے لیکن تاحال انکے کردار کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی۔ عامر خان کے قریبی ذرائع نے بھی عمران خان کو آفر کی تصدیق کردی ہے اور کہا جارہا ہے کہ عمران کو بالی ووڈ میں واپسی کیلئے بڑی فلم کی ضرورت ہے ، اس سے اچھی پیشکش انہیں نہیں مل سکتی تاہم دیکھنا ہوگا کہ وہ اس آفر کا کیا جواب دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ مہا بھارت عامر خان کا ڈریم پراجیکٹ ہے جسکی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں اور یہ فلم 5 حصوں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح