لندن،دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والا بم ساحلی علاقے سے دریافت

لندن،دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والا بم ساحلی علاقے سے دریافت
لندن،دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والا بم ساحلی علاقے سے دریافت

  



لندن(آن لائن)لندن میں دریائے ٹیمز سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد ہونے کے بعد قریبی واقع لندن سٹی ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ متعلقہ اداروں نے دریائے ٹیمز کے ساحلی علاقوں سے دوسری جنگ عظیم میں استعما ل ہونیوالا بم ناکارہ حالت میں تلاش کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے دوران گرایا گیا،میٹروپولیٹن پولیس نے فوری طور پر آس پاس کے علاقے کو خصوصی زون قرار دیتے ہوئے سٹی ایئرپورٹ کو بند کردیا اور مسافروں کو متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کرنے کا کہا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بم کو ناکارہ بنانے کے لیے نیوی کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں اور بم کو سیکیورٹی اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی