خدمت خلق فاونڈیشن کے اکاونٹ میں ایک رب روپے کی موجودگی کا کیس ،ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے 10رہنماوں کو طلب کر لیا 

خدمت خلق فاونڈیشن کے اکاونٹ میں ایک رب روپے کی موجودگی کا کیس ،ایف آئی اے نے ...
خدمت خلق فاونڈیشن کے اکاونٹ میں ایک رب روپے کی موجودگی کا کیس ،ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے 10رہنماوں کو طلب کر لیا 

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خدمت خلق فاونڈیشن کے اکاونٹ میں ایک رب روپے کی موجودگی کیس میں ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے 10رہنماوں کو 15 فرور ی کو طلب کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے طلب کئے گئے ایم کیو ایم کے 10رہنماوں میں صغیراحمد، محمد شاہد، محمد زبیر، کفیل احمد واڑہ، محمد طاہر ، منظور احمد ،روف احمد، کمال صدیقی ، رفیق راجپوت اور محمد عمران بھی شامل ہیں ۔ طلب کر دہ رہنما پیسے جمع کرنے کے بعد فاونڈیشن کے اکاونٹ جمع کرا دیتے تھے اوربعد ازاں ان پیسوں کو لندن بھجوایا جاتا تھا۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ نے ان رہنما وں کو طلب کیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /اسلام آباد