ملک میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ، سردی کی شدت میں اضافہ ، پارلیمنٹ کی چھت ٹپکنے لگ گئی

ملک میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ، سردی کی شدت میں اضافہ ، پارلیمنٹ ...
ملک میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ، سردی کی شدت میں اضافہ ، پارلیمنٹ کی چھت ٹپکنے لگ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں بارش اور شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل بارش کے باعث پارلیمنٹ ہاﺅس کی چھت نے بھی ٹپکنا شروع کر دیاہے اور مختلف مقامات پر پانی جمع ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مری ، نتھیا گلی ، چھانگلہ ،ایوبیہ سمیت دیگر علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سڑکیں بند ہو گئیں اور سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں تاہم سیاحوں نے اسے بھی یادگار بناتے ہوئے اپنی تفریح کو مزید مزیدار بنانے کیلئے انتظامات کر لیے ہیں اور خوب انجوائے کر رہے ہیں ۔ایبٹ آباد میں برف باری کی شدت کے باعث سردی میں بھی اضافہ ہو گیاہے جبکہ سب سے زیادہ برفباری مالم جبہ میں 24 گھنٹے میں 3 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے ۔برفباری اور بارشوں کے باعث سردی میں اضافہ ہواہے او ر اس کے نتیجے میں ملک کے کئی علاقوں میں گیس اور بجلی معطل ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی