بھارت ،گاڑی کھائی میں گرنے سے 5افراد ہلاک 4زخمی

بھارت ،گاڑی کھائی میں گرنے سے 5افراد ہلاک 4زخمی
بھارت ،گاڑی کھائی میں گرنے سے 5افراد ہلاک 4زخمی

  


نئی دہلی(آن لائن) بھارتی ریاست اترکھنڈ میں گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث 5افراد ہلاک 4زخمی ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 10مسافروں پر مشتمل گاڑی ریاست اتر کھنڈ سے لمبگاؤں کی طرف جاتے ہوئے راستے میں ایک کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 5 زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کاروائی کے ذریعے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی