” میں نے کانچ کی چوڑیاں توڑیں اور منہ میں ڈال کر کھانے لگی کیونکہ ....“شادی سے پہلے ایسا خواب دیکھنے والی لڑکی کو اب کیا کرنا چاہئے ؟ آپ بھی جانئے
لاہور (نظام الدولہ)میں یہ خواب دو مرتبہ دیکھ چکی ہوں کہ میں نے کانچ کی چوڑیاں پہنی ہیں جن کا کوئی رنگ نہیں۔وہ سفید شیشے جیسی ہیں۔ میں ان کو تور کر کھاتی جاتی ہوں۔میرا منہ زخمی ہوجاتا ہے۔پھر میں ان کو انگلی سے نکالتی ہوں تو وہ دانتوں کے ساتھ چپک جاتی ہیں۔میرے منہ کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے ۔پھر میرا بہت برا حال ہوجاتا ہے۔ اور میں بہت روتی ہوں ۔(محسنہ)
خواب سے اشارہ ملتا ہے کہ آپ کو دیکھ بھال کرشادی کرنی چاہئے۔ پوری تسلی کیجئے گا کہ وہ لوگ کون ہیں ،انکی حقیقت کیا ہے۔ آپ کی طبیعت حساس ہے۔آپ شادی کو کامیاب بنانے کی پوری کوشش کریں گی تاہم تکلیف بھی اٹھائیں گی۔اس کا علاج یہ ہے کہ روزانہ استغفراللہ کی تسبیح کومعمول بنا لیں اور اللہ سے سب اچھا کرنے کی دعا کیا کریں ۔
۔۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا nizamdaola@gmail.com )