پنجاب میں اس وقت تک کچھ نہیں ہوتاجب تک رائیونڈ سے حکم نہ ہو : عمران خان

پنجاب میں اس وقت تک کچھ نہیں ہوتاجب تک رائیونڈ سے حکم نہ ہو : عمران خان
پنجاب میں اس وقت تک کچھ نہیں ہوتاجب تک رائیونڈ سے حکم نہ ہو : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت تک کچھ نہیں ہوتاجب تک رائیونڈ سے حکم نہ ہو، اقتدارمیں آکرسب سے پہلے اداروں کومضبوط بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خا ن کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ میں اسلامی ریاست پر یقین رکھتا ہو ں جبکہ جمہوریت میں بجٹ ہوتا ہے ،صوابدیدی فنڈ نہیں ہوتا۔ خیبرپختونخوامیں این ٹی ایس کے تحت بھرتیاں ہوتی ہیں اور ہمارے صوبے کی پولیس مثالی بن چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسفندیارولی دبئی اورملایشیاجاتے تھے پشاورنہیں آتے تھے لیکن آج اسفندیارولی اورنوازشریف بھی پشاورمیں تقریرکرتے ہیں، ادارے میرٹ کی وجہ سے مضبوط ہوتے ہیں اور ہم اقتدارمیں آکرسب سے پہلے اداروں کومضبوط بنائیں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں