جاپانی وزیرِ خارجہ کا شمالی کوریا کی دوستی سے ہوشیار رہنے کا انتباہ

جاپانی وزیرِ خارجہ کا شمالی کوریا کی دوستی سے ہوشیار رہنے کا انتباہ
جاپانی وزیرِ خارجہ کا شمالی کوریا کی دوستی سے ہوشیار رہنے کا انتباہ

  



ٹوکیو (اے پی پی)جاپان کے وزیرِ خارجہ تارو کونو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنی جوہری اور میزائل ترقی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے، اْس کی دوستی کی چال کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تارو کونوکا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ شمالی کوریا نے اولمپک کھیلوں کے افتتاح سے ایک دن پہلے فوجی پریڈ میں اپنے میزائلوں کی نمائش کی ہے۔ اْنہوں نے کہا جاپان، امریکا اور جنوبی کوریا کے مابین تعاون اب بھی جاری ہے اور جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے کے مقصد کے حصول کے لئے تینوں ملک شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ بڑھانے کی غرض سے قریبی مل کر کام کرتے رہیں گے۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اْن نے بین الکوریائی سربراہ ملاقات منعقد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور یہ تجویز ان کی بہن کِم یو جونگ نے جنوبی کوریا کے صدر موْن جے اِن تک پہنچادی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی