یہودی بستیوں کا معاملہ امن عمل کو پیچیدہ بنا سکتا ہے: ٹرمپ کا انتباہ

یہودی بستیوں کا معاملہ امن عمل کو پیچیدہ بنا سکتا ہے: ٹرمپ کا انتباہ
یہودی بستیوں کا معاملہ امن عمل کو پیچیدہ بنا سکتا ہے: ٹرمپ کا انتباہ

  


واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ یہودی آبادکاری کے معاملے میں احتیاط سے کام لے کیونکہ اس سے امن عمل پیچیدگی کا شکار ہو سکتا ہے۔

اسرائیل کے اخبار سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہناتھا کہ انھیں نہیں لگتا کہ فلسطین اور اسرائیل کے امن مذاکرات کے لیے فی الحال راضی ہیں۔ اسرائیل کے حوالے سے بھی میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ انہیں بھی اس میں کوئی دلچسپی ہے اس لیے ہمیں انتظار کرنا ہوگا ۔یہودی بستیوں کے امن منصوبے کا حصہ ہونے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ان بستیوں سے متعلق بات کریں گے، ان بستیوں نے چیزوں کو ہمیشہ پیچدہ بنایا اور میرا خیال ہے کہ اسرائیل کو ان بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے محتاط ہونا چاہیے۔ 

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی