”شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا اور اگر دیکھتا ہوں تو صرف یہ والا چینل دیکھتا ہوں “ کونسا ٹی وی چینل دیکھتے ہیں؟ جیو یا دنیا نیوز نہیں بلکہ۔۔ایسا انکشاف کر دیا کہ جا ن کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا

”شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا اور اگر دیکھتا ہوں تو صرف ...
”شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا اور اگر دیکھتا ہوں تو صرف یہ والا چینل دیکھتا ہوں “ کونسا ٹی وی چینل دیکھتے ہیں؟ جیو یا دنیا نیوز نہیں بلکہ۔۔ایسا انکشاف کر دیا کہ جا ن کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائنے )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مزاج سے انتہائی نفیس معلوم ہوتے ہیں اور ان کی اہلیہ کے حالیہ انٹرویو نے بھی پہلی مربتہ وزیراعظم سے متعلق کئی ایسے انکشافات کیے جس سے ان کی سادگی کا اندازہ کیا جا سکتاہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’نقطہ نظر ‘ میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے تجزیہ کرتے ہوئے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا ہوں اور اگر دیکھتا ہوں تو صرف ”بی بی سی “اور ’سی این این ‘ کی ہیڈ لائنز تاکہ پتا لگ جائے کہ دنیا میں کیا ہورہاہے ،پاکستانی چینلز دیکھنے بیٹھ جاﺅں تو پھر کوئی کام نہیں کر سکتا ۔

واضح رہے کہ خاتون اول ڈاکٹر ثمینہ شاہد نے روز نامہ پاکستان کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم کی زندگی سے متعلق انتہائی اہم باتیں بھی بتائیں جو کہ ان کی سادگی کی مظہر ہیں جیسا کہ انہوں نے بتایا کہ شاہد خاقان کھانے میں زیادہ تر سبزیاں پسند کرتے ہیں اور سیکیورٹی زیادہ نہیں رکھتے ۔

مزید : قومی