طالبان نے ڈرون حملے میں خالد سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کردی

طالبان نے ڈرون حملے میں خالد سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کردی
طالبان نے ڈرون حملے میں خالد سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے امریکی ڈرون حملے میں اپنی تنظیم کے نائب امیر خالد محسود عرف سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق خالد محسود عرف سجنا 8 فروری کو شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا ہے ۔کالعدم تنظیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خالد محسود کی ہلاکت کے بعد ٹی ٹی پی کے سربراہ ملا فضل اللہ نے مفتی نور ولی محسود کو اپنا نیا نائب مقرر کر دیا ہے۔پاکستانی حکام اور اسلام آباد میں موجود امریکی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کے حوالے سے نئی پالیسی کے تحت امریکا نے افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔