سعود ی انٹیلی جنس کی عمارت پربم مارنے والے دہشت گرد کو 20 سال قید
دمام(این این آئی)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں قائم ایک فوج داری عدالت نے قطیف شہر میں جنرل انٹیلی جنس ادارے کی عمارت پر بم پھینکنے کے الزام میں گرفتار دہشت گرد کو 20 سال قید اور اس کے بعد 20 سال کے لیے بیرون ملک سفر پر پابندی کی سزا سنادی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی عدالت کی طرف سے ملزم کے خلاف پیش کردہ فرد جرم میں انٹیلی جنس ادارے کی عمارت پر بم پھینکنے کے علاوہ دیگر الزامات بھی عاید کیے گئے، اس پر ولی الامر کے حکم سے بغاوت، ملک میں فساد پھیلانے، بدامنی کو ہوا دینے، جنرل انٹیلی جنس ایجنسی کی عمارت پر پٹرول بم پھینکنے، بدنظمی پھیلانے کے لیے گاڑیوں کے ٹائر جلانے، سیکیورٹی حکام کے امور میں مداخلت کرنے، متنازع اجتماعات منعقدہ کرنے اور8 بار القطیف گورنری میں بد نظمی پھیلانے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔تاہم ملزم کو عدالت کی جانب سے 20سال قید کی سزا سنادی گئی ہے ۔