رابطہ کمیٹی کی پارٹی رجسٹریشن خالد مقبول کے نام کرانے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست

رابطہ کمیٹی کی پارٹی رجسٹریشن خالد مقبول کے نام کرانے کے لئے الیکشن کمیشن ...
رابطہ کمیٹی کی پارٹی رجسٹریشن خالد مقبول کے نام کرانے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)رابطہ کمیٹی کی رجسٹریشن خالد مقبول کے نا م کروانے کے لیے بہادر آباد گروپ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا دی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق متحدہ والوں نے 7 روزہ فلم سازی کے بعد اب تیراندازی شروع کر دی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان میں 2 دھڑوں کے قیام کے بعد انتخابی نشان اور پارٹی رجسٹریشن کے لئے کھینچا تانی میں مضبوط پوزیشن کے حامل بہادرآباد گروپ نے الیکشن کمیشن میں سینیٹ کے ٹکٹ کے محاذ پر شکست دینے کے بعد فاروق ستار سے پارٹی کا انتخابی نشان پتنگ چھیننے کی تیاری بھی کر لی ہے جبکہ بہادرآباد گروپ پارٹی رجسٹریشن خالد مقبول صدیقی کے نام کرانے اور انتخابی نشان پتنگ لینے الیکشن کمیشن پہنچ گیا ہے اور درخواست جمع کروا دی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں 

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی