دنیا کی خوبصورت ترین نانی منظر عام پر آگئی، دیکھ کر نوجوان بھی اپنا دل ہار بیٹھے، شادی کے خواہشمند مردوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

دنیا کی خوبصورت ترین نانی منظر عام پر آگئی، دیکھ کر نوجوان بھی اپنا دل ہار ...
دنیا کی خوبصورت ترین نانی منظر عام پر آگئی، دیکھ کر نوجوان بھی اپنا دل ہار بیٹھے، شادی کے خواہشمند مردوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر(نیوز ڈیسک) نانی کا لفظ سنتے ہیں تصور میں جھریوں بھرے چہرے والی بڑی اماں کا عکس ابھرتا ہے جو اپنے نحیف جسم کو لاٹھی کے سہارے کھینچتی شریر بچوں کے پیچھے لڑکھڑاتی نظر آتی ہیں۔بلاشبہ ہم میں سے اکثر اپنی نانی کو عمر کے جس حصے میں دیکھتے ہیں وہ کم و بیش ایسی ہی ہوتی ہیں، لیکن ذرا اس برطانوی نانی کو بھی دیکھ لیجئے اور پھر بتائیے کہ یہ کہاں سے نانی لگتی ہیں؟
دی مرر کے مطابق گریٹر مانچسٹر کے علاقے بولٹن سے تعلق رکھنے والی یہ خوبرو دوشیزہ کک باکسنگ کی بہترین کھلاڑی ہیں اور محض 35 سال کی عمر میں نانی بن چکی ہیں۔ کیری ہلٹن نامی اس خاتون کی 17 سالہ بیٹی کلیرس نے حال ہی میں ایک پیاری سی بچی کو جنم دیا ہے۔


کیری کا کہنا ہے کہ وہ نانی بن گئی ہیں لیکن اب بھی مردوں کو ان میں بے پناہ دلکشی محسوس ہوتی ہے اور انہیں روزانہ درجنوں کے حساب سے شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر دنیا بھر کے مردوں کی جانب سے آنے والے شادی کے پیغامات کی تعداد ہزاروں میں ہے۔وہ کک باکسنگ میں بلیک بیلٹ رکھتی ہیں اور چھ بار بین الاقوامی مقابلوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

کیری نے اپنی نواسی جیسکا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ”مجھے اس بات پر یقین نہیں آتا کہ میں عین جوانی کے عالم میں نانی بن چکی ہوں لیکن جب مجھے مردوں کی جانب سے محبت اور شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں تو میں بہت خوش ہوتی ہوں۔ جب بھی کسی کے سامنے میری بیٹی کلیرس مجھے ماں کہتی ہے تو لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ تب میں انہیں یہ بتا کر اور بھی حیران کردیتی ہوں کہ میں نانی بھی بن چکی ہوں۔ میرے بتانے کے باوجود لوگ کلیرس کومیری چھوٹی بہن ہی سمجھتے رہتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -