سعودی عرب میں خواتین تفتیش کاروں کی بھرتی شروع
ریاض (آن لائن) سعودی عرب نے خواتین تفتیش کاروں کی بھرتیاں شروع کر دیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک استغاثہ نے اعلان کیا ہے کہ انوئسٹیگیٹر کی ملازمت کے لئے خواتین3 مارچ تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار پوزیشن کی اہل ہونی چاہئے اور ان کے پاس متعلقہ یونیورسٹی ڈگری ہونی چاہئے ۔ بیان میں کہا گیا کہ منتخب خواتین کاروں کو کریمنل تفتیش سمیت مختلف خصوصی کردار دیئے جائیں گے.