عراق میں داعش کے خلاف جنگ کے بعد ہر چوتھا بچہ غربت کا شکارہے: یونیسف

عراق میں داعش کے خلاف جنگ کے بعد ہر چوتھا بچہ غربت کا شکارہے: یونیسف
عراق میں داعش کے خلاف جنگ کے بعد ہر چوتھا بچہ غربت کا شکارہے: یونیسف

  



نیویارک(آن لائن)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کے اعداد وشمار میں کہاگیا ہے کہ عراق میں داعش کیخلاف جنگ کے بعد سے ہر چوتھا بچہ غربت کا شکار ہوچکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے اداراہ برائے یونیسف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2014ء کے بعد عراق میں تعلیمی اداروں پر 150حملوں اور صحت کے مراکز اور اہلکاروں پر 50 حملوں کی تصدیق کی ،عراق بھر میں نصف سکولوں کی مرمت کی ضرورت ہے جبکہ داعش کیخلاف جنگ کے نتیجے میں 30 لاکھ سے زیادہ بچوں کی تعلیم میں خلل پڑا تھا۔یونیسف کے مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقا کیلئے علاقائی ڈائریکٹر گیرٹ کپلائر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بچے عراق کا مستقبل ہیں،کویت میں عراق کے بارے میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس عالمی لیڈروں کے لیے یہ ظاہر کرنے کا ایک موقع ہے کہ ہم بچوں پر سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں اور اس کے ذریعے ہم عراق کے استحکام کی غرض سے مدد دینے کیلئے تیار ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی