ریاض کا رٹز کارلٹن ہوٹل مہمانوں کے لئے کھول دیا گیا

ریاض کا رٹز کارلٹن ہوٹل مہمانوں کے لئے کھول دیا گیا
ریاض کا رٹز کارلٹن ہوٹل مہمانوں کے لئے کھول دیا گیا

  


ریاض (ویب ڈیسک) ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل کی ریسپشن نے بتایا ہے کہ فائیو سٹار ہوٹل کو اب مہمانوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

سعودی کے اس پرتعیش ہوٹل کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے جسے دو سو سے زیادہ شہزادوں اور امیر سعودی افراد کی لیے بطور جیل استعمال کیا گیا تھا جنوری کے اختتام پر سعودی پروسیکیوٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے جاری کی گئی تفصیل کے مطابق گرفتار شدگان سے ایک سو بلین ڈالر کی خطیر رقم واپس لی گئی ہے۔

ابھی تک جن کو رہائی دی گئی ہے ان میں بااثر سعودی شہزادے الولید بن طلال، ایم بی سی ٹی وی کے چیف ولید الابراہیم اور شاہی کورٹ کے سابق سربراہ خالد الطویری بھی شامل ہیںپراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے مطابق 56 افراد ابھی تک حراست میں ہی ہیں لیکن بعض رپورٹس کے مطابق ان افراد کو رٹز ہوٹل سے کہیں اور منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : عرب دنیا