عراق کے لئے عسکری معاونت میں اضافہ بارے منصوبہ بندی زیر غور:جرمن وزیردفاع

عراق کے لئے عسکری معاونت میں اضافہ بارے منصوبہ بندی زیر غور:جرمن وزیردفاع
عراق کے لئے عسکری معاونت میں اضافہ بارے منصوبہ بندی زیر غور:جرمن وزیردفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اربیل(آن لائن)جرمنی کے وزیردفاع ارزلا فان ڈیرلائن نے کہا ہے کہ جرمن حکومت عراق کے لئے عسکری معاونت کو وسعت دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزیر دفاع ارزلافان ڈیرلائن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جرمن حکومت عراق کیلئے عسکری معاونت کو وسعت دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے،اس شہر میں قریب ایک 120جرمن فوجی تعینات ہیں، جو کرد فوجیوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ عراق میں جرمن فوج کو دہشتگرد تنظیم داعش کیخلاف برسراقتدار کرد فورسز کی تربیت اور معاونت کا مینڈیٹ دیا گیا تھا، تاہم اس مینڈیٹ کی مدت چند ہفتوں میں ختم ہونے والی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں