سعودی ارب پتی کی امریکی سپر ماڈل سے شادی، لیکن پھر کچھ عرصے بعد چپکے سے سعودی عرب میں اپنی بیگم کے خلاف کیا کام کردیا؟ جان کر ہر لڑکی کے ہوش اُڑ جائیں کیونکہ۔۔۔

سعودی ارب پتی کی امریکی سپر ماڈل سے شادی، لیکن پھر کچھ عرصے بعد چپکے سے سعودی ...
سعودی ارب پتی کی امریکی سپر ماڈل سے شادی، لیکن پھر کچھ عرصے بعد چپکے سے سعودی عرب میں اپنی بیگم کے خلاف کیا کام کردیا؟ جان کر ہر لڑکی کے ہوش اُڑ جائیں کیونکہ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ارب پتی شیوخ کی عیش پرستی کے قصے مشہور ہیں، لیکن بعض اوقات یہ عیاشی ان کے اپنے گلے بھی پڑ جاتی ہے۔ کچھ ایسا ہی افسوسناک ماجرا مالدار عرب شخصیت شیخ ولید جفالی کے ساتھ پیش آیا جنہوں نے ایک عالمی شہرت یافتہ امریکی سپر ماڈل کے ساتھ شادی کی، پھر موقع پا کر ایک اور خفیہ شادی کر ڈالی، لیکن پھر سپر ماڈل نے پلٹ کر وارکیا اور شیخ کو کنگال کر ڈالا۔

میل آن لائن کے مطابق شیخ ولید نے مشہور سپر ماڈل کرسٹینا ایسٹراڈا سے شادی کی تھی لیکن جب ان کی ایک اور خفیہ شادی کا انکشاف سامنے آیا تو کرسٹینا نے ان کے سے طلاق لینے اور جائیداد میں اپنا حصہ وصول کرنے کے لئے مقدمہ دائر کر دیا۔ ایسٹراڈا نے طلاق کے مقدمے میں 20 کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 30 ارب پاکستانی روپے) کا مطالبہ کیا تھا لیکن عدالت نے ابتدائی طور پر 75 ملین پاﺅنڈ (تقریباً 11 ارب پاکستانی روپے) کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔ اب شیخ کا محل نما گھر اور اس کے ساتھ ملحق 34 ایکڑ زمین اور چار ملین پاﺅنڈ کی آرٹ کولیکشن برائے فروخت ہے۔

بشپ گیٹ ہاﺅس نامی محل سرے میں واقع ہے۔ اس میں 16 بیڈرومز کے علاوہ ایک بڑا سویمنگ پول، ٹینس کورٹ، ہیلی پیڈ اور ایک خوبصورت باغ بھی واقع ہے۔ ایسٹراڈا اپنی ٹین ایج بیٹی کے ساتھ اسی گھر میں مقیم ہے۔ اس نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ اپنی اور اپنی بیٹی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اسے کم از کم 75 ملین پاﺅنڈ کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی گزشتہ عیش و عشرت کے مطابق نیا گھر اور دیگر ضروریات زندگی خرید سکے۔ اس کے دیگر مطالبات میں ایک کوٹ کی خریداری کے لئے 40 ہزار پاﺅنڈ اور ایک لاکھ پاﺅنڈ سے زائد رقم ملبوسات کی خریداری کے لئے بھی شامل تھی۔ عدالت میں اپنا موقف بیان کرتے ہوئے سپر ماڈل نے کہا تھا ”میں کرسٹینا ایسٹراڈا ہوں۔ میں ٹاپ انٹرنیشنل ماڈل رہی ہوں۔ میں نے اپنی زندگی اسی طرح گزاری ہے اور میں اسی عیش و عشرت کی عادی ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ