این اے 154 ضمنی انتخاب کا مکمل نتیجہ بس آ نے ہی والا ہے اور ایسے میں مریم نواز میدان میں آ گئیں انتہائی زبردست پیغام جاری کر دیا

این اے 154 ضمنی انتخاب کا مکمل نتیجہ بس آ نے ہی والا ہے اور ایسے میں مریم نواز ...
این اے 154 ضمنی انتخاب کا مکمل نتیجہ بس آ نے ہی والا ہے اور ایسے میں مریم نواز میدان میں آ گئیں انتہائی زبردست پیغام جاری کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )این اے 154 ضمنی انتخاب کا مکمل نتیجہ آنے میں بس کچھ ہی دیر باقی ہے اور اب تک 321 پولنگ سٹیشن کا نتیجہ سامنے آ گیا جس کے مطابق ن لیگ واضح برتری سے آگے ہے جبکہ دوسرے نمبر پر تحریک انصاف ہے اور اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مریم نواز نے بھی پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ضمنی انتخاب کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آیت "نَصرٌ ِمنَ اللّہ و فتحٌ قریب ...."شیئر کی جس کا ترجمہ ہے کہ ’کامیابی صرف اللہ کی طرف سے ہے اور کامیابی نزدیک ہے ‘۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 321 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج میں ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ نے ایک لاکھ 8 ہزار 510 ووٹ حاصل کر لیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے 82 ہزار 569 ووٹ حاصل کیے ہیں ۔

واضح رہے کہ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ ”سنا ہے پیرجیت گیا؟“۔

مزید : قومی