متحدہ بانی کی وجہ سے مہاجروں کوذلت اٹھاناپڑتی تھی،شہری ایم کیوایم کواب سوچ سمجھ کرووٹ دیں گے:مصطفیٰ کمال

متحدہ بانی کی وجہ سے مہاجروں کوذلت اٹھاناپڑتی تھی،شہری ایم کیوایم کواب سوچ ...
متحدہ بانی کی وجہ سے مہاجروں کوذلت اٹھاناپڑتی تھی،شہری ایم کیوایم کواب سوچ سمجھ کرووٹ دیں گے:مصطفیٰ کمال

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سر زمین کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ماضی میں متحدہ بانی کی وجہ سے مہاجروں کوذلت اٹھاناپڑتی تھی لیکن اب شہری ایم کیوایم کواب سوچ سمجھ کرووٹ دیں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیو ز کے پروگرام ’’ دنیا کامراخان کیساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہناتھا کہ ایم کیوایم نے کراچی کے شہریوں کوکیا دیا؟انہوں نے تو عوام کے ووٹوں کی توہین کی ہے مگر اب شہری ایم کیوایم کواب سوچ سمجھ کرووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پی ایس پی کامیابی حاصل کریگی کیونکہ ایم کیوایم پاکستان پرداغ لگ گیاہے جبکہ 24 دسمبرکولیاقت آبادجلسے میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی تھی ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی