این اے 154 میں کامیابی کے بعد مریم نواز نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

این اے 154 میں کامیابی کے بعد مریم نواز نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ کوئی سوچ ...
این اے 154 میں کامیابی کے بعد مریم نواز نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لودھراں کے حلقے این اے 154کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے میدان مارلیاہے اور پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر رہی ہے جس کے بعد مریم نوازنے بھی پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ عوام کے فیصلوں کی توہین ہوتی ہے تو ان کے فیصلے بھی سخت ہوجاتے ہیں، ان کے وزیر اعظم کو نکالا جائے تو وہ بھی نوٹس لیتے ہیں۔۔۔۔۔عوام نے واضح کردیا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا جائیگااور نوازشریف کی قیادت میں ووٹ کی ح±رمت کا کارواں منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا۔

دوسری جانب حلقےمیں ن لیگ کے کارکنان پارٹی ترانوں پر رقص کرتے ہوئے جشن منا رہے ہیں اور شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جارہاہے۔

مزید : قومی