وزیراعظم آزادکشمیرکی لودھراں میں کامیابی پر شہبازشریف کومبارکباد

وزیراعظم آزادکشمیرکی لودھراں میں کامیابی پر شہبازشریف کومبارکباد
وزیراعظم آزادکشمیرکی لودھراں میں کامیابی پر شہبازشریف کومبارکباد

  



مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے لودھراں میں کامیابی پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو مبارکباد پیش کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق لودھراں میں این اے 154کے الیکشن میں ن لیگ کی جیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر کا کہناتھا کہ لودھراں کاضمنی الیکشن عام انتخابات کاٹریلرہے جبکہ ن لیگ کی کامیابی شہبازشریف کی کارکردگی پراعتمادکااظہارہے۔واضح رہے کہ این اے 154کے ضمنی انتخابات کے مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر محمد اقبال شاہ نے ایک لاکھ 16ہزار 590 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد