این اے 154 کے انتخاب میں کامیابی کے بعد شہباز شریف بھی میدان میں آ گئے ، پیغام جاری کر دیا

این اے 154 کے انتخاب میں کامیابی کے بعد شہباز شریف بھی میدان میں آ گئے ، پیغام ...
این اے 154 کے انتخاب میں کامیابی کے بعد شہباز شریف بھی میدان میں آ گئے ، پیغام جاری کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن نے این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں میدان مار کر تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دے دیاہے اور اس موقع پر شہبازشریف نے بھی عوام کیلئے پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرنے پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں ،یہ آپ کی جیت ہے اور ہم آپ کی خدمت جاری رکھیں گے ‘۔شہبازشریف نے اس موقع پر ن لیگ کے کارکنان اور کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار اقبال شاہ کو بھی مبارک باد پیش کی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور