این اے 154 میں ن لیگ سے شکست کے بعد عمران خان سامنے آ گئے ،کارکنوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

این اے 154 میں ن لیگ سے شکست کے بعد عمران خان سامنے آ گئے ،کارکنوں کیلئے پیغام ...
این اے 154 میں ن لیگ سے شکست کے بعد عمران خان سامنے آ گئے ،کارکنوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی ترین دوسرے اور تحریک لبیک تیسرے نمبر پرر ہی ہے تاہم پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر سب سے پیچھے رہی تاہم شکست کے بعد عمران خان نے اپنے کارکنوں کیلئے انتہائی زبردست پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ غلطیوں کے تجزیے کے بعد ان پر قابو پاکر ہی مضبوطی آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنان کیلئے پیغام جاری کر دیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ ’یہ ان تمام کارکنان کیلئے ہے جو کہ این اے 154 کے نتیجے کے بعد مایوس ہیں ، غلطیوں کے تجزیے کے بعد ان پر قابو پا کر ہی مضبوطی آتی ہے ،کامیاب لوگ ،ادارے اور قومیں اپنی ناکامیوں سے ہی سیکھتی ہیں اور جو لوگ دل شکستہ ہو جاتے ہیں وہ کبھی واپس طاقت حاصل نہیں کر سکتے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ کئی دہائیوں پر مشتمل انصاف کیلئے سیاسی جدو جہد میں کبھی مایوس نہیں ہوا لیکن مصیبتوں کا سامنا کرنے کے بعد مزید مضبوط ہو کر آیا ،انشا اللہ 2018 کا الیکشن ہمارا ہے ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی