”ہم نے پانچ سال نواز شریف کے ساتھ ایسا نہیں کیا جیسا کہ ۔۔۔“وفاقی وزیر تعلیم اپوزیشن پر برس پڑے

”ہم نے پانچ سال نواز شریف کے ساتھ ایسا نہیں کیا جیسا کہ ۔۔۔“وفاقی وزیر تعلیم ...
”ہم نے پانچ سال نواز شریف کے ساتھ ایسا نہیں کیا جیسا کہ ۔۔۔“وفاقی وزیر تعلیم اپوزیشن پر برس پڑے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ ہم نے 5سال اپوزیشن کی، ہم نے کبھی نوازشریف کوتقریرکے دوران نہیں ٹوکاتھالیکن عمران خان کی پہلی تقریرمیں ہی اپوزیشن نے شورشراباکیا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ شہبازشریف نے پبلک اکاﺅنٹ کمیٹی کوڈھال کے طورپراستعمال کیا، پبلک اکاونٹس کمیٹی کواستعمال کرنے پرتشویش ہے، ہم نے 5سال اپوزیشن کی، ہم نے کبھی نوازشریف کوتقریرکے دوران نہیں ٹوکاتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پہلی تقریرمیں ہی اپوزیشن نے شورشراباکیا،جوکچھ طے ہواتھااس کی خلاف ورزی کی گئی۔

مزید : قومی