حکومت 6ماہ میں 7لوگ نہیں ڈھونڈسکی ، معاشی ماہر شوکت ترین نے حکومتی سست روی کی نشاندہی کردی

حکومت 6ماہ میں 7لوگ نہیں ڈھونڈسکی ، معاشی ماہر شوکت ترین نے حکومتی سست روی کی ...
حکومت 6ماہ میں 7لوگ نہیں ڈھونڈسکی ، معاشی ماہر شوکت ترین نے حکومتی سست روی کی نشاندہی کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ حکومت کونجکاری میں دقت پیش آرہی ہے، سست رفتاری ہے کہ 6 ماہ میں 7لوگ نہیں ڈھونڈسکے، نجکاری کیلئے آزادڈھانچہ بناکرخودمختارلوگ لانے ہوں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ملائیشیاماڈل کی طرح ہولڈنگ کمپنی بنانے کا خیال میراہی تھا، نواز شریف کوبھی کہاتھالیکن انہوں نے عمل نہیں کیا،،حکومت 195 کارپوریشن سنبھالنے کیلئے فوری بورڈ بنائے ،،حکومت کےپ اس پہلے سے معاشی پلان ہوناچاہئے تھالیکن کہاگیا کہ معاشی پلان نومبرتک دیں گے، ابھی تک نہیں آیا، پی ٹی آئی حکومت میں کچھ سست رفتاری نظرآرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیلنجزاتنے ہیں کہ حکومت کونجکاری میں دقت پیش آرہی ہے،،نوازشریف بھی نجکاری چاہتے تھے لیکن نہیں کرپائے،نجکاری کیلئے آزادڈھانچہ بناکرخودمختارلوگ لانے ہوں گے، بورڈطے کرےگاکہ کارپوریشنز کوبیچناہے یاپاس رکھناہے،یہ سست رفتاری ہے کہ 6 ماہ میں 7لوگ نہیں ڈھونڈسکے، امیدہے حکومت کاوسط مدتی پلان مربوط اورمضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کارپوریشنز پرجی ڈی پی کا 2 فیصدضائع ہورہاہے۔

مزید : قومی /بزنس