این آر او کیلئے لبنانی وزیر اعظم سے رابطے کی خبر پر خواجہ آصف بھی میدان میں کود پڑے

این آر او کیلئے لبنانی وزیر اعظم سے رابطے کی خبر پر خواجہ آصف بھی میدان میں ...
این آر او کیلئے لبنانی وزیر اعظم سے رابطے کی خبر پر خواجہ آصف بھی میدان میں کود پڑے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ ہم نے کبھی این آر اوکیلئے سعد حریری سے رابطہ نہیں کیا ، ہمیں کسی این آر او کی ضرورت نہیں ہے،پہلے عمران خان نے پھر ان کی بہن نے ایمنسٹی سے فائدہ اٹھایا۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس کیاہے جو ہم ان سے این آر او لیں، ہم نے کبھی این آر اوکیلئے سعد حریری سے رابطہ نہیں کیا ، ہمیں کسی این آر او کی ضرورت نہیں ہے بلکہ این آر تو عمران خان نے اپنی بہن کودیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے عمران خان نے پھر ان کی بہن نے ایمنسٹی سے فائدہ اٹھایا ۔

ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف نے اب تک جتنے نعرے لگائے ہیں ، ان سے یوٹرن لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کودل کی تکلیف تھی لیکن ان کو سروسز ہسپتال لے جایا گیا ، نواز شریف اللہ کے سواکسی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ، امید ہے کہ عدالت سے نواز شریف کی ضمانت ہوجائیگی۔

مزید : قومی