خیبر ،جے یو آئی کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو اجازت نہ دینے کیخلاف مظاہرہ

خیبر ،جے یو آئی کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو اجازت نہ دینے کیخلاف مظاہرہ

ضلع خیبر (بیورو رپورٹ)لنڈ ی کو تل : نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو اجازت نہ دینے کے خلاف جے یو ائی کا احتجاجی مظاہراہ ۔کارکنان اور عوام نے پاک افغان شاہراہ بلاک کر دیا ۔انتظامیہ کی طرف سے مسئلہ کے خاتمہ کی یقین دہانی پر تقریباً ایک گھنٹہ بعد روڈ کھول دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل لنڈ ی کو تل میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو بھگیاڑی چیک پوسٹ پر اجازت نہ دینے کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (ف)کے زیر اہتمام لنڈ ی کو تل بازار باچا خان چوک میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں کارکنان کے علاوہ این سی پی گاڑیوں کے مالکان نے بھی شرکت کی جلسہ سیکرٹری اطلاعات خیبر قاری جہاد شاہ افریدی ،مولانا دلاور درویش ،مولانا سعید خان اور قاری نظیم گل شینواری نے ارگنائز کیا تھا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جے یو ائی فاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز شینواری اور دیگر نے کہا کہ تحصیل لنڈ ی کو تل سے جمرود تحصیل کو جانے والی نان کسٹم پیڈا گاڑیوں کو بھگیاڑی چیک پوسٹ پر اجازت نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ دونوں تحصیلیں ضلع خیبر میں واقع ہیں انہوں نے کہاکہ اس ظالمانہ اقدام سے سینکڑوں لوگ بے روزگاری کا شکار ہو رہے ہیں حکومت نے خود ایک دفعہ 7ہزار گاڑیوں کو رجسٹرڈ کیا ہے تاہم اب بھی جمرود جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جو غریب عوام پر بم گرانے سے کم نہیں ہے جلسہ کے بعد مظاہرین نے بازار بائی پاس روڈ قصاب خانہ کے مقام پر پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردی جس میں چھوٹی بڑی گاڑیا ں پھنس کر رہ گئیں روڈ تقریباً ایک گھنٹہ تک بند رہی مقامی انتظامیہ کے تحصیلدار عصمت اللہ نے مظاہرین سے مذاکرات کئے جس میں تحصیلدار نے ائندہ اتوار تک مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظا ہرین روڈ کھول دی اور جام شدہ ٹریفک رواں ہونے لگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر