قومی اسمبلی کی مدت چار سال کیجائے،نئے صوبے ملک کیلئے خطرناک ، ہمایوں اختر

قومی اسمبلی کی مدت چار سال کیجائے،نئے صوبے ملک کیلئے خطرناک ، ہمایوں اختر

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کے مر کزی رکن ہمایوں اختر خان نے نئے صوبے بنانے کی مخالفت کردی اور کہا ہے کہ نئے صوبے بناناملک کیلئے انتہائی خطرناک ہوسکتاہے ، نئے صوبوں کی بجائے ضلعی حکومت کوطاقت دینی چاہئے ۔اپنے ایک انٹر ویو کے دوران ہمایو ں اختر خان نے کہاکہ میرے والد نے پلاٹ بیچ کر ہمیں پڑھایا ، میرے اوپر نیب نے تین سال تحقیقات کیں لیکن ایک کیس بھی نہیں بنا سکا افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے ، بیورو کریسی کو موثر ہونا چاہئے ، حکومت کو براہ راست کسان کو سبسڈی دینی چاہئے ، سی پیک پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا گیم چینجر ہے ، اس وقت ملک کی جغرافیائی پوزیشن بہت اچھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 18ترمیم پر بحث ہونی چاہئے ، قومی اسمبلی کی مدت کم کرکے چار سال کردی جائے ۔

ہمایوں اختر

مزید : پشاورصفحہ آخر