لوٹ مار اور کرپشن کا دور ختم ہوگیا ،جنید اکبر ایم این اے
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈسے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنیداکبرخان نے کہاہے کہ لوٹ ماراورکرپشن کادورگزرچکاہے مالاکنڈمیں کسی بھی صورت میں ترقیاتی کاموں میں غفلت اورناقص میٹریل کواستعمال نہیں کریں گے جوافسرمالاکنڈمیں خوش نہیں ہے وہ اپنے لئے ٹرانفسر کرلیں ۔ان خیالات کااظہارجنیداکبرخان نے ڈیڈک کمیٹی مالاکنڈسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پرعوام سے ووٹ لیاہے اگرہم تبدیلی نہیں لاسکتے تواقتدارمیں رہنے کاکوئی بھی جوازنہیں ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کے جانب سے افسران کوترقیاتی کاموں کودیکھنے کیلئے گاڑی اورڈرائیوردیاہے مگروہ صر ف اورصر ف اپنے دفتروں میں بیٹھ کراپنے ڈیوٹی سرانجام نہیں دیتی یہی وجہ ہے کہ مالاکنڈمیں جاری ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کااستعمال عروج پرہے جس کی وجہ سے حکومت کے کروڑوں روپے ضائع ہورہے ہیں جوہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ لوٹ ماراورکرپشن کادورگزرچکاہے چکاہے کہ کیونہ میں کمیشن لیتاہواورنہ ہمارے ایم پی ایز توپھرترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کیوں استعمال ہورہی ہے اگرہماے ایم پی ایز کمیشن لینے میں شامل ہے توپھروہ بھی قوم کے سامنے نے نقاب کریں ۔انہوں نے کہاکہ جوبھی افیسر مالاکنڈمیں خوش نہیں ہے وہ اپنے لئے ٹرانسفرکردیں کیونکہ ہم کسی بھی صورت میں ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل برداشت نہیں کریں گے۔