صوبائی حکومت عوام کیلئے عذاب بن چکا ہے: ہمایوں خان

صوبائی حکومت عوام کیلئے عذاب بن چکا ہے: ہمایوں خان

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر محمد ہمایوں خان نے پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بلخوص صوبہ خیبر پختونخوا امن و امان کے سنگین مسائل افراتفری غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے ریاست مدینہ کے دعویدار بتائیں لنڈی کوتل خیبر میں خواتین پر فائرنگ کی زمہ دارکون ہیں پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا خیبر لنڈی کوتل میں نہتے خواتین پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتی ہے پیپلز پارٹی خواتین مظاہرین پر تشدد فائرنگ کا معاملہ عوامی اور پارلیمانی ورم پر اْٹھائیگی نہتے خواتین پر فائرنگ گڈگرارنس کے جھوٹے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے حکومت کا آمرانہ رویہ انتہائی تشویش ناک عمل ہے پیپلز پارٹی حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں ،انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے خواب دیکھا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ادھی غربت ختم ہوگئی ہے تحریک انصاف کی حکومت انے کے بعد صوبہ میں پچاس فیصد غربت میں اضافہ ہوگیا ہے مہنگائی بے روزگاری کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے وزیر اعظم آئے دیکھ لیں نوجوانوں کے مسائل ،مہنگائی بے روزگاری بدامنی تو پتہ چلے گا صوبائی حکومت وزیر اعظم کو جھوٹی کہانیاں سنانا چھوڑ دے سلیکٹڈ عمران خان اور صوبائی حکومت سے عوام بے زار ہوچکے ہیں معاشی نظام تب بہتر ہوگا جب مہنگائی ختم ہوگی غریب عوام کو ریلیف ملے تب عوام خوش ہونگے نا کہ وزیر اعظم اور وزراء کے خوابوں میں حکومت نام نہاد سروئے ادارے گراونڈ حقیقت سے مکمل بے خبر ہے اپنی مرضی کے مطابق سروئے بنانے اور حقیقت میں عوام کے مسائل حل کرنے میں زمین اسمان کا فرق ہے صوبائی حکومت عوام کیلئے عذاب بن چکا ہے نوجوان غریب عوام کو روزگار ملے گا مہنگائی نہیں ہوگی تب عوام خوش ہونگے ،انہوں نے کہا ایگریکلچرل شعبہ بدحالی کا شکار ہے کسانوں کے مسائل میں ائے روز اضافہ ہورہا ہیں چھوٹے کاروبار مکمل تباہ ہوچکے ہے ترقیاتی بجٹ کی کٹوتی اور فنڈز لپس ہونے سے صوبہ انتہائی پسماندگی میں ڈوب جائیگا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ معائدہ کرہی لیا پہلے اور بعد میں تحریک انصاف کے رہنما آئی ایم ایف جانے کی تردید کرتے رہے ہیں عوام اور پارلیمان کو بتایا جائے کن شرائط پر قرضہ لے رہے ہیں اپنی نااہلی کی وجہ سے ناقص طرز سیاست پر حکومت ملکی معشیت کو بحران میں ڈال کر آئی ایم ایف پیکج لے رہے ہے سالانہ بجٹ سے پہلے ائی ایم ایف کی شرائط ماناصاف ظاہر ہے کہ حکومت ملکی معیشت تباہ کرچکی ہے عوام حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی کیلئے تیا رہے ناقص کارکردگی کی بدولت حکومت نے تمام اداروں کو بدحال کر دیا ہے حکومت سیاست اور حکمرانی کے میدان میں اناڑی ثابت ہوچکے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر