پاک فوج نے عوام کے تعاون سے دہشتگردوں کا قمع کرکے امن قائم کیا، کورکمانڈر پشاور

پاک فوج نے عوام کے تعاون سے دہشتگردوں کا قمع کرکے امن قائم کیا، کورکمانڈر ...

تیمرگرہ ( بیورورپورٹ ) کور کمانڈر پشاور لفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے کہا ہے کہ پاک فوج نے عوام کی تعاون سے شرپسندوں اور دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے ملک میں امن قائم کر دیا ہے گنے چنے دہشت گردوں کو جلد ختم کریں گے فوج اب سرحدات پر چلی جائیگی عوام اور پاک فوج کے درمیان فاصلے نہیں ہونے چاہئے ان خیالات کا اظہار انھوں نے دیر سکاوٹس چھاونی تیمرگرہ میں لویر دیراور اپر دیر کے عمائدین کی گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل آفیسرکمانڈنگ ملاکنڈ میجر جنرل خالد سعید، کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد آمیر، کمشنر ملاکنڈ سید ظہرالاسلام شاہ ، ڈی ائی جی ملاکنڈ سعید خان وزیر، ڈپٹی کمشنر لویر دیر شوکت خان یوسف زئی ، ڈی پی او، ممبر قومی اسمبلی محبوب شاہ ، ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان سابق سنیٹر احمد حسن خان ، خاتون ممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹرسمیرا شمس،ممبران صوبائی اسمبلی لیا قت خان ، ہمایون خان ، اور عمائدین علاقہ اور محکموں کے افسران بھی موجود تھے کور کمانڈرلفٹنٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے کہا کہ ملٹری اپریشن ختم ہو چکی ہے اور اب پاک فوج بیرکوں اورباڈر پر چلی جائیگی جبکہ بیشتر افواج بیرکوں کو واپس چلی ہے انھوں نے کہا کہ عوام بڑی سخت وقت سے گزر چکے ہیں اوراب ترقی کا دور شروع ہو چکا ہے اور دوبارہ وہ حالات نہیں انے دینگے انھوں نے کہا کہ عوام پہلے امن کے لئے کمیٹیاں بناتے تھے اور اب عوامی کمیٹیوں کو تشکیل دیں گے جو پاک فوج کے ساتھ مل بیٹھ کرترقیاتی منصوبوں، اوراپریشن سے بے گناہ لوگوں کے متا ثرہ مکانات کے حوالے سے معلومات اکھٹی کریں گے انھوں نے کہا کہ دشمن افغانستان سے پاکستان میں سازشیں کررہا ہے جن پر پاک فوج کی کڑی نظر ہے اور ان سازشوں کو ناکا م بنا یا جائیگا انھوں نے کہا کہ ہمارے جن نوجوانوں کو دشمن نے ڈالروں کے عوض ورغلا یا ہے اگر وہ توبہ تائب ہوکر معافی مانگیں تو ان کے لئے معافی کی گنجائش موجود ہیں کور کمانڈر نے لویر دیر کے 100نوجوانوں کوان کے مسائل حل کرنے کے لئے پشاور طلب کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر