خاصہ دار فورس کے اہلکاروں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں ،مشران خوگہ خیل
ضلع خیبر (بیورو رپورٹ)خوگہ خیل اور شنواری قبیلے کے دیگر مشران ملک ماصل خان شنواری ملک خطاب گل عرف بوڈا حاجی, حاجی برات شاہ اور ریٹائرڈ صوبیدار خانہ دار نے درجنوں نوجوانوں اور مشران کے ہمراہ لنڈی کوتل پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوگہ خیل قومی مشران, ملکان اور دیگر تمام لوگ اتوارکے روز نوجوانان خوگہ خیل کی طرف سے پرتشدد مظاہرے اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں پر بے جا پتھراؤ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہوائی فائرنگ دفاع میں کی گئی تھی لیکن پھر بھی اس کی حمایت نہیں کرتے ہیں قومی مشران نے کہا کہ کہ بجلی لوڈ شیڈنگ ایک بہانا تھا درپردہ مقاصد کچھ اور تھے جس سے ان کا کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ریکارڈ کیا جاتا ہے لیکن نوجوانان خوگہ خیل نے چھوٹے بچوں کو لاکر تشدد کی راہ اپنائی جس کی وہ بھر پور مذمت کرتے ہیں اور کہا کہ سیکیورٹی فورسزانتظامیہ اور مشران کے خلاف نا مناسب نعروں کی حمایت نہیں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پرتشدد احتجاج کے پیچھے کچھ درپردہ مقاصد تھے جس کی وہ حمایت نہیں کرتے ہیں اور ایسے عناصر کا راستہ روکنا چاہئے ملک ماصل شنواری نے کہا کہ علاقے کے مسائل کے لئے قومی مشران اور سیاسی عمائدین موجود ہیں جو کہ قومی مسائل کو افہام و تفہیم اور بات چیت سے حل کرتے ہیں اور کسی پرتشدد تحریک اور احتجاج کی حمایت نہیں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ این ایل سی سمیت دیگر مسائل پر قومی مشران متفق ہیں اور کسی شرپسند کو علاقے کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے.